پی ایس ایکس 100 انڈیکس: 469 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 978 پر بند

بھاری کاروباری حجم پر پاکستان اسٹاک ایکسچین (پی ایس ایس) 100 انڈیکس کی ایک لاکھ پہنچنے کی کوشش 99 ہزار 632 کی بلندی تک پہنچ کر رہ گئی۔ 

مارکیٹ تیزی پر سی ای او این بی پی فنڈز ڈاکٹر امجد وحید کہتے ہیں آئی ایم ایف معاہدہ استحکام لایا ہے۔ مہنگائی اور شرح سود کم ہوئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے اندازے ہیں کہ آئندہ بارہ مہینوں میں اسٹاک فنڈز انکم فنڈز سے زیادہ منافع کمائیں گے۔

ڈاکٹر امجد وحید کے مطابق نئے سرمایہ کار بھی آرہے ہیں اور انکم فنڈز اور بینک ڈپازٹس سے منتقلی بھی ہورہی ہے۔ 

حصص بازار میں آج ایک ارب 24 کروڑ شیئرز کا کاروبار 45 ارب روپے میں ہوا۔ بھاری کاروباری حجم پر انڈیکس آج ایک موقع پر تقریباً 2 ہزار 300 پوائنٹس اضافے سے 99 ہزار 623 تک گیا لیکن اس موقع پر سرمایہ کاروں نے کھلے سودوں پر ہورہے منافع کو نقد کرایا جس پر انڈیکس ایک ہزار 645 پوائنٹس نیچے گر کر 469 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 978 پر بند ہوا ہے۔ 

ڈاکر امجد وحید کے مطابق اندازے ہیں کہ اسٹاک فنڈز آئندہ 12 مہینوں میں 20 فیصد منافع کمائیں گے، جبکہ انکم فنڈز کا منافع 12 سے 13 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ 

میوچول فنڈز عموماً 100 انڈیکس میں شامل کمپنیز میں خریداری کرتے ہیں اس لئے 100 انڈیکس مثبت رہا۔ البتہ آل شیئرز انڈیکس میں آج 36 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہوکر 12 ہزار 518 ارب روپے ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*