Qaumi Akhbar

یوکرین کے لوگوں کے لیے پاکستان سے امداد پولینڈ پہنچ گئی

یوکرین کے لوگوں کے لیے پاکستان سے انسانی امداد پولینڈ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ایمبیسی پولینڈ کی جانب سے 9 ٹن سے زائد ایمرجنسی ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، راشن اور موسم سرما کے بستر پولش سرکاری ایجنسی کے حوالے کیے گئے۔

پولینڈ کے حکام کی جانب سے امدادی سامان کو یوکرین پہنچایا جائے گا۔

علاوہ ازیں دوسرا C-130 یوکرین کے لیے انسانی امداد لے کر پولینڈ کے لوبلن ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔

پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ امدادی سامان پولینڈ کی سرکاری اسٹریٹجک ریزرو ایجنسی کے حوالے کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا تھا، جسے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا گیا۔

یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version