Qaumi Akhbar

ڈنمارک کی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

ڈنمارک کی کمپنی نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ڈنمارک کی کمپنی کے پاکستان میں سی ای او عاصم سعید نے کہا ہے کہ ڈینش کمپنی ڈیزل اور پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمنل بنا رہی ہے۔

عاصم سعید نے کہا ہے کہ دونوں ٹرمنل 100 فیصد سولر بجلی اور الیکٹرک لفٹرز سے چلیں گے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے رواں ماہ کام شروع کریں گے۔

عاصم سعید نے یہ بھی بتایا ہے کہ جلد کسٹمز کلیئرنس اور کنٹینرز رکھنے کی معیاد میں لچک دکھائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version