Qaumi Akhbar

ملک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی برقرار  رہا اور  ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھ کر 179 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ 3 روز میں ڈالر کی قدر انٹربینک میں 93 پیسے بڑھی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 180 روپے 77 پیسے ہے۔ 

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version