Qaumi Akhbar

نیو کراچی میں گھر سے گلا کٹی لاش برآمد

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کیے گئے شخص کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، جو گھر میں اکیلا رہتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق 55 سالہ ریحان کی لاش کئی گھنٹے پرانی ہے، علاقہ مکینوں نے لاش کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی بتایا جاتا ہے، شبہ ہے کہ ریحان کو اُس کے کسی ساتھی نے قتل کیا ہے، اس کے ہاتھ بھی باندھے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version