Qaumi Akhbar

ایلون مسک کی دولت 313 ارب ڈالر، امیروں میں بدستور پہلا نمبر

ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا

ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 28 فیصد بڑھی ہیں۔ جس سے ان کی دولت 50 ارب ڈالر اضافے سے 313.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version