Qaumi Akhbar

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج ملتان کا پہلا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ملتان ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملتان شہر اور گرد و نواح شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہے، جہاں فضائی آلودگی 955 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث ملتان سے سکھر تک ایم 5 موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک ایم 4 موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید اسموگ کے باعث شہر میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بھی کل سے بند ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version