Qaumi Akhbar

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں احسان الحق نے کہا ہے کہ ہفتے بھر میں امریکا سے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد بیلز روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہوئے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی پر درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

احسان الحق نے یہ بھی کہا ہےکہ روئی کی قیمت بھی200 روپے کے اضافے سے 18 ہزار 200 روپے من تک پہنچ گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version