Qaumi Akhbar

کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version