Qaumi Akhbar

ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات بڑے افسروں کا بڑا اجلاس 

دیکھنا یہ ہے کہ بڑھکیں مارکر مال بٹورا جائیگا یا قانون سے وفا ہوگی ڈاکٹر عاصم کا احترام ہوگا یا ایک اور دھوکہ ملے گا

ایس بی سی اے پٹہ سسٹم کے ایم سی پٹہ سسٹم سے وفا ہوگی ،یا شیر آیا شیر آیا کا خوف مال بنائے گا ،مفادات اور دوستیاں نبھیں گی 

کراچی (رپورٹ اے آر ملک)DGایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی ،ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم ،SSPسینٹرل ذیشان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں ماضی کے نام نہاد گرینڈ آپریشن کا سلسلہ آگے بڑھانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی اطلاعات کے مطابق تو یو ں لگتا ہے کہ تمام ناجائز تعمیرات تجاوزات صاف کرکے ضلع وسطی کو صاف ستھرا چمکا کر رکھ دیا جائیگا مگر ماضی کا تجربہ کچھ اور ہی بتا تا ہے ماضی میں بھی ڈاکٹر عاصم کے عزم اور خواہشوں کو ٹھیس پہنچائی گئی اور دھوکے دیئے گئے کاسمیٹک ڈیمالیشن کی گئی اور پھر وہ عمارتیں تعمیر ہوگئیں ڈاکٹر عاصم منہ دیکھتے رہ گئے

اب بھی دیکھنا یہ ہے کہ ذمہ داران قانون سے وفا کرتے ہیںیا کھلواڑ جاری رہتا ہےیہSBCAپٹہ سسٹم KMC پٹہ سسٹم سے وفا کرتے ہیں یا تجاوزات اور ناجائز غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرتے ہیں روزنامہ”قومی اخبار “ قارئین کو حقائق سے آگاہ کرتا رہے گا پٹہ سسٹم کی سرکاری دوستیاں اور مفادات نبھائے جائیں گے یا قانون کی پاسداری کی جائیگی ادارہ ماضی میں جعلی کاسمیٹک توڑ پھوڑ اور پھر تعمیر مکمل ہونے والی عمارتوں کے پلاٹ نمبرشائع کرچکا ہے کیا آپریشن میں اس دھوکہ دہی کا ازالہ DCطحہ سلیم ،ڈی جیSBCAو دیگر ملازمین کرتے ہیں یا شیر آیا شیر آیا کے شور میں اپنا پیٹ بھرتے ہیں سدھار یا بگاڑ کی صورتحال پر ادارہ ”قومی اخبار “ کی گہری نظر ہے اور ادارہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرتا رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version