Qaumi Akhbar

لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 24 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version