Qaumi Akhbar

جیکب آباد: کوچ اور منی ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی

جیکب آباد میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version