Qaumi Akhbar

ملک بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل جائیں گے ۔

غیاث پراچہ کے ایک بیان کے مطابق سی این جی اسٹیشنزپورے ہفتے24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی جبکہ عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔

غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرنسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں سی این جی پمپس 11 مارچ بروز جمعہ کی صبح 8 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version