Qaumi Akhbar

یومِ شہادت شہید ارشد شریف – عمران ٹائیگرز کراچی کی جانب سے خراجِ عقیدت

کراچی، 23 اکتوبر 2024 – عمران ٹائیگرز کراچی کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور تجزیہ نگار، شہید ارشد شریف کو ان کے یومِ شہادت کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ارشد شریف شہید ایک بے باک، حق گو اور بے خوف صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ سچائی کا علم بلند رکھا۔ ان کی صحافتی خدمات اور اصولوں پر مبنی جرات مند کردار نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ شہید ارشد شریف نے اپنی زندگی میں جبر و استبداد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی اور سچ کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔ ان کی شہادت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کی لازوال قربانی ہمیں حق اور انصاف کے لیے لڑنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

"شہید ارشد شریف ایک ایسی روشن مثال ہیں جنہوں نے کبھی کسی دباؤ میں آ کر حقائق کو چھپانے کا سودا نہیں کیا۔ ان کی جرات اور بے خوفی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور سچائی و انصاف کی آواز کو زندہ رکھیں گے۔”

ارشد شریف کی صحافتی خدمات اور ان کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہوئے، عمران ٹائیگرز کراچی کی جانب سے ملک بھر میں آزاد اور غیر جانبدار صحافت کی ہمیشہ اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ صحافت کے میدان میں شہید ارشد شریف کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version