Qaumi Akhbar

فیصل قریشی کی بیٹی بھی ثناء جاوید کے خلاف بول پڑیں

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی نے بھی ثنا جاوید کی وجہ سے ان کا مستقبل داؤ پر لگنے کا انکشاف کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی، ہنیش قریشی بھی اداکارہ ثناء جاوید کے خلاف اسٹائلسٹ واجد خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

ہنیش قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ثناء جاوید کی وجہ سے ان کا کیریئر شروع ہوتے ہی خطرے میں پڑ گیا تھا۔ہنیش نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُنہیں واجد خان کے لیے بہت افسوس ہے‘۔

فیصل قریشی کی بیٹی ہنیش بھی ثناء جاوید کے خلاف بول پڑیں

اُنہوں نے اسٹائلسٹ واجد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ اُنہیں بھی اس خاتون کی وجہ سے ایک پراجیکٹ سے فارغ کردیا گیا تھا‘۔

ہنیش نے انکشاف کیا کہ ’اس وقت اُنہوں نے بطور اسٹائلسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایسا بھی ممکن تھا کہ تب ہی انکا کیریئر ختم ہوجاتا‘۔

یاد رہے کہ اسٹائلسٹ واجد خان نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے دردناک تجربےکے بارے انکشاف کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ثنا جاوید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version