Qaumi Akhbar

جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

جدہ سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر کی پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی پہنچی تھی کہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ماڈل کالونی کے قریب رن وے سے کچھ فاصلے پر پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ 

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا اور طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version