Qaumi Akhbar

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کیلیے پر جرگہ

کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے مسئلے سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع اوران میں ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل سننے کے لیے جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیڈی ڈاکٹرز، خواتین اساتذہ، کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ایمبرائیڈری سینٹر کے قیام، گرلز کالج میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی اور طالبات کے لیے بسوں کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کیں، جن کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

جرگے کے اختتام پر حاضرین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کوسراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version