Qaumi Akhbar

دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں، نادیہ حسین کا انکشاف

 لاہور: پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران دبئی میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ جمیرا بیچ پر پاکستانی مردوں کو خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہوئے پایا گیا۔

نادیہ حسین نے کہا کہ وہ حال ہی میں دبئی کے جمیرا بیچ گئیں، جہاں انہوں نے دیکھا کہ نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر درختوں کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین کو مسلسل گھور رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھ رہے تھے اور ان کی پہچان شلوار قمیض، جوگرز، اور کندھے پر بستہ تھا۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ ان مردوں کو صرف دیکھنے کا موقع ملا تھا جبکہ پاکستان میں اس قسم کے مردوں کو بدتمیزی کرنے کا بھی موقع مل جاتا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی معاشرے میں مرد باحجاب خواتین کو بھی چھیڑنے سے باز نہیں آتے، اور ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ جرم کا امیر یا غریب ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور ہر مجرم کو سزا ملنی چاہیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version