حسین تصاویر کیساتھ عاطف اسلم نے اہلیہ کو سالگرہ مبارک کہہ دیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کی سالگرہ پر خاص تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔
اپنی مسحور کن آواز سے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے گلوکار عاطف اسلم کے صرف رومانوی گیت ہی نہیں بلکہ انکی محبت کی کہانی بھی مشہور ہے۔
عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کو کسی شادی کی تقریب میں دیکھا اور پہلی نظر کی محبت ہوگئی جس کے بعد عاطف نے ایک مشترکہ دوست کی مدد حاصل کرلی اور رابطہ ہونے کے بعد پہلی ملاقات کی جس کے 7 سال بعد دونوں نے شادی کرلی۔
عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی۔ جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کا مقصد سارا بھروانہ کو سالگرہ کی رومانوی انداز میں مبارکباد دینا تھا۔
پوسٹ میں عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی دلکش تصاویر شامل ہیں جن میں سے ایک تصویر میں انکے ساتھ انکا بیٹا بھی ہے۔
اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ایک تصویر بھی شامل کی جس میں کم عمر سارا یونیفارم میں ملبوس نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ ’میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت‘۔