Qaumi Akhbar

پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کرنے کا اشارہ دے دیا

تحریک انصاف کل کا احتجاج موخر کرسکتی ہے، بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی نے کل کا احتجاج موخر کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ ود عامرضیا میں علی ظفر کی گفتگو کی ہے، جس میں انھوں نے احتجاج موخر کرنے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کل کا احتجاج موخر کرسکتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ دنیا بھر کے مہمان اسلام آباد آرہے ہیں، ہم قومی مفاد میں احتجاج موخر کرسکتے ہیں، احتجاج موخر کرنے کا حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

علی ظفر آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ ود عامرضیا میں گفتگو کررہے تھے یہ پروگرام رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version