Qaumi Akhbar

کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی: شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 39 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی تاہم بیشتر وقت چلنے والی ہواؤں کی رفتار34 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تند و تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزدھوپ کی تمازت کم محسوس کی گئی تاہم درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہرکا مطلع جزوی ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوروزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version