
اسٹیوٹا کے افسر مظفر علی بھٹو 3 ماہ کے لیے چئیرمین تعینات
کاشف صدیقی کو سیکریٹری انٹربورڈ کراچی کی سیٹ سے ہٹا کر امیر حسین قادری کو تعینات کردیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ریسرچ قائم قاضی عارف علی کو قائم مقام چئیرمین ٹیکنیکل بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا, سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی مظفر علی بھٹو کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے, محکمہ بورڈز و جامعات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مظفر علی بھٹو کو 3 ماہ کے لیے چئیرمین مقرر کیا گیا ہے, واضح رہے کہ ٹیکنیکل بورڈ میں مستقل چئیرمین, سیکریٹری اور ناظم امتحانات نہ ہونے کے باعث بورڈ کے انتظامی اور امتحانی امور گذشتہ کافی عرصے سے متاثر ہیں, سیکریٹری اور ناظم امتحانات کی سیٹ پر بھی مستقل افسران کی بجائے قائم مقام تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ قاضی عارف علی کی سربراہی میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحانی امور بھی شدید متاثر رہے, ٹیکنیکل بورڈ مقررہ وقت پر کوئی بھی امتحانی نتائج جاری نہیں کرسکا۔ قاضی عارف علی کی ناقص کارکردگی کے باعث بورڈ میں شدید انتظامی بحران تھا
دوسری جانب اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ انفارمیشن کاشف صدیقی کو انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے قائم مقام سیکریٹری کے عہدے سے ہٹاکر سرکاری کالج کے پرنسپل امیر حسین قادری کو ایک سال کے لیے قائم مقام سیکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی تعینات کردیا گیا ہے