Qaumi Akhbar

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

 نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کیلیے آئے تو پاکستان سمیت دیگر ممالک نے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلیے مدعو کیا گیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ فلسطین کی حمایت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version