Qaumi Akhbar

سعودی عرب جانے کیلئے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

سعودی عرب جانے کے لیے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے اسپین جا رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کے لیے فی مسافر سے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version