Qaumi Akhbar

جہاز میں آگ کے الارم بج اٹھے، لاہور ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

بھی تک الارم بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی, بھی تک الارم بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی

لاہور ایئرپورٹ پر کراچی سے لاہور جانے والے نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کاک پٹ میں آگ لگنے کے الارم بجنے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

لینڈنگ کے بعد جہاز کے ایمرجنسی گیٹ کھول کر سلائیڈ سے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا ہے، لیکن ابھی تک الارم بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version