Qaumi Akhbar

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی۔

نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے اور درخواست منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا بھی باقی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 روپے 9 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version