ترین گروپ بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر برقرار

جہانگیر ترین گروپ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر برقرار ہے۔ترین گروپ کا اجلاس صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں عون چوہدری، سعید اکبر نوانی،لالہ طاہر رندھاوا، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی اور اسلم بھروانہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار کا مطالبہ برقرار ہے اور آخری فیصلہ جہانگیرترین کا ہی ہوگا۔

ترین گروپ نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو ملاقاتوں کے دروازے بند نہیں کرنا چاہئیں، علیم خان اور جہانگیرترین کا اکٹھے ہوناپنجاب کی سیاست کیلئے بہتر ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے علیم خان خود وضاحت کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*