Qaumi Akhbar

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد الحرام میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ العمل بہت سے اقدامات ختم کردیے ہیں جس کے بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اب مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کسی شخص کی ویکسی نیشن کی حیثیت کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version