Qaumi Akhbar

پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ؛ عدالت نے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا

 راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے راستے میں انتظامیہ کو رکاوٹیں ڈالنے سے روک دیا ہے۔

پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑے کرنے سے روک دیا۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

عدالت نے حکم دیا کہ جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان و قائدین کو گرفتار یا ہراساں بھی نا کیا جائے، پر امن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے، کارکنان بھی پرامن شریک ہوں۔

پٹیشن انصاف لائرز ونگ راولپنڈی نے دائر کی تھی، عدالتی فیصلہ ڈی سی اور سی پی او کو ارسال کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا سنگ جانی اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version