Qaumi Akhbar

بابراعظم کی وائٹ بال کپتانی کا مستقبل بھی غیر یقینی ہوگیا

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی قیادت کا مستقبل بھی غیر یقینی ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انہیں آئندہ چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے کپتان مقرر نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستانی اسٹار بلے باز کا بطور کپتان مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کا نیا کپتان مقرر کرسکتا ہے، قیاس آرئیاں سامنے آئی ہیں کہ موجودہ نائب کپتان محمد رضوان کو نیا قائد نامزد ہونے کا امکان ہے۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے مبینہ طور پر اس سال کے آغاز اور ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بابراعظم کے ساتھ کپتانی کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رضوان کی بطور کپتان نامزد ہوتے ہیں تو انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version