Qaumi Akhbar

کراچی کے ساحلی علاقوں میں محسوس کی جانے والی بو آبی پودوں کی ہے، معظم خان

ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحلی و دیگر چند علاقوں میں محسوس کی جانے والی بو آبی پودوں کی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا  کہ آبی پودے فائٹو پلینکٹن کی وجہ سے یہ بدبو محسوس ہوتی ہے۔ 

معظم خان نے کہا کہ ہر سال بڑی تعداد میں یہ پودے ساحل پر آتے ہیں۔ ان پودوں کے سڑنے کی وجہ سے بدبو محسوس کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے۔

معظم خان نے کہا کہ مون سون کے بعد کراچی شہر میں فضا کی سمت بھی کچھ تبدیل ہوتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version