Qaumi Akhbar

کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ کا طوفانی بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری

کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طوفانی بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کر دیا.

کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث طیارے محفوظ مقامات پر پارک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ میں کہا ہے کہ تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں، طوفانی بارشیں مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر پارک طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا مینجر ذمے دار ہوں گے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹرمینل مینجر اور ایئر سائیڈ ایریا مینجر کو فوری آگاہی دی جاسکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version