Qaumi Akhbar

سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا امکان

  کراچی: قومی ہنگامی حالت کے سینٹر نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان، شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کردی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان اور مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں داخل ہونے والےسسٹم کے زیراثر طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، دادواور شہید بینظیر آباد، عمرکوٹ ، مٹیاری اور ٹنڈوالہ یارمیں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شہروں میں سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے، موسلادھار بارشوں سےبلوچستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

ادارہ برائے قومی ایمرجنسی کے مطابق کراچی سےتقریبا 277 کلومیٹرجنوب مشرق میں طاقت وار سسٹم برقرار ہے، سسٹم کے مغرب اورجنوب مغرب کی طرف بڑھنے سےطوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version