Qaumi Akhbar

چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب لڑنے کیلئے عمران خان کی درخواست جمع

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب 2024 کے لیے اُن کی درخواست جمع کرادی ہے

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اِس تاریخی مہم کے لیے ہمیں آپ سب کا تعاون درکار ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں برطانوی خبر رساں ادارے ‘ٹیلی گراف’ نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ عمران خان 10 سال قید کی سزا کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی کے آن لائن انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری اور فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر  اس کی تصدیق کردی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version