Qaumi Akhbar

فیض-عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

 اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ کیسے تھا؟ بانی تحریک انصاف پر کس کا کنٹرول تھا؟ فیض عمران رابطہ کا سراغ کیسے لگایا گیا،؟ تحقیقات میں حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید بشری مانیکا کے ذریعے عمران سے رابطے میں تھے، سب سے پہلے بشری بی بی کو وقت سے پہلے کچھ خبریں بتائی گئیں۔جو انہوں نے اپنا الہام کہہ کر یہ عمران خان کو بتائیں۔

جب خبریں سامنے آتیں تو عمران کو بھی یقین ہوگیا کہ بشری ولی کامل ہے حالانکہ وہ خبریں انہیں فیض حمید بتا رہے ہوتے۔ فیض حمید کی گرفتاری اور چکوال سے ملے گئے آئی فون کی بدولت دونوں کے تعلقات کا انکشاف ہوا۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بشری بی بی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اطلاعات ہیں کہ وہ ان سارے معاملات سے اپنی اور گوگی کی جان چھڑانے کیلئے بات وعدہ معاف گواہی کی طرف بھی جا سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version