ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی

ملک بھر میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے جس کے باعث کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 36 ہزار569 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 758 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.07 فیصد رہی۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے 772 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ابتک 14 لاکھ 67 ہزار 868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار688، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، بلوچستان میں 35 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*