Qaumi Akhbar

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر پر ایم کیوایم کا مؤقف سامنے آگیا

  کراچی: گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول کا مؤقف سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا، یہ صرف افواہیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کے دورن ایم  کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں انھوں نے ایسا کچھ نہیں بتایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس پر بھی اعتماد میں لیتے۔ لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہونے والا، یہ صرف افواہیں ہیں۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں اگر ایسی کوئی بات ہوتی ہے تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں ، کابینہ میں شامل ہیں ، اگر اس میں صداقت ہوتی تو ہمیں ضرور پتہ ہوتا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version