Qaumi Akhbar

کراچی کے نجی اسپتال کی پارکنگ سے 35 کلو منشیات گاڑی سے برآمد

کراچی کے نجی اسپتال کی پارکنگ سےمنشیات کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈبل کیبین گاڑی میں کرسٹل چھپا رکھی تھی ،

ذرائع نے بتایا کہ نجی اسپتال کی پارکنگ سے 35 کلوکرسٹل گاڑی سے برآمد کی گئی ہے، منشیات اسٹیڈیم روڈ پر قائم اسپتال کے سیکیورٹی انچارج نے پکڑی ہے

کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کی پارکنگ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے شہر تربت سے ہے، نجی اسپتال کی انتظامیہ نے دونوں ملزمان کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version