Qaumi Akhbar

کراچی: جماعت اسلامی کا دفعہ 144 کے باوجود گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

 کراچی: جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

گورنر ہاؤس وی آئی پی گیٹ کے باہر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کرکے مرکزی سڑک پر اسٹیج لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

جماعت اسلامی کے تحت مری روڈ راولپنڈی میں بھی مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں  گزشتہ 9 روز سے دھرنا جاری ہے اور کراچی میں دیا جانے والا دھرنا اسی کا تسلسل ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version