Site icon Qaumi Akhbar

خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا کی تنخواہ، الاؤنسز میں اضافے کا فیصلہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے  وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزرا کی تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے سمری تیار کرلی۔

وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی سمری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

https://resonance.pk/Out-Stream/resonancevideo.mp4

ذرائع کے مطابق پشاور سےتعلق رکھنے والےصوبائی کابینہ ارکان کوبھی الاؤنس ملے گا اور پشاور سے تعلق اور اپنی رہائش گاہیں رکھنے والے ارکان کو سبسڈی دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں شامل پشاور سے تعلق رکھنے والے ارکان کو ماہانہ دو لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی، اسی طرح جن وزرا کو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور پشاور میں قیام پذیر ہیں ان کو بھی الاؤنس ملے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version