Qaumi Akhbar

سبینہ فاروق نے خلیل الرحمان کی بیٹی کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ سبینہ فاروق نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اُن کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز بھی لیک کی تھیں۔

ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے

ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی ٹک ٹاکر بیٹی حجاب خلیل کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین حجاب خلیل کی انسٹاگرام ریلز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version