Qaumi Akhbar

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کو جوڑ رہا ہے، متحد کر رہا ہے۔ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تقسیم ہوں گے تو دشمن طاقتور ہوں گے، پاکستان کے دشمنوں کومنہ کی کھانی پڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والوں کی مراعات میں اضافہ ہو جائے گا۔ طبقہ اشرافیہ نہیں طبقہ بدمعاشیہ پاکستان پر مسلط ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے اٹھنا پڑے گا، اپنا حق چھیننا پڑے گا، مزاحمت کرنا پڑے گی، لڑنا پڑے گا، یہ طویل لڑائی ہے، طویل جدوجہد ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سازش تیار کی گئی تھی، اسلام آباد کوکنٹینرزسے بند کیا گیا، ہم نے سازش کو اپنے کارکنوں کے نظم و ضبط سے شکست دی۔ یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچ رہے تھے، ہم نے کہا یہ پولیس سے لڑائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو رشوت پر مجبور کرتے ہو، یہ رشوت پروموٹ کا نظام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار کا سلیب کم کریں، بجلی کی قیمت کم کریں۔ سب کو 1300 سی سی کی گاڑی پر آنا ہوگا۔ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کا آغاز ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانو! ملک سے مایوس نہ ہونا، جانتا ہوں نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع بند کیے جارہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version