Qaumi Akhbar

میئر کراچی کا 29 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں 29 جون (ہفتہ) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

میئر کراچی کے اعلان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر سوائے لازمی خدمات کے تعطیل کے موقع پر بند رہیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے سٹی کونسل کی قرارداد نمبر 594 کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version