Qaumi Akhbar

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں آج غیر فعال رہ سکتی ہیں۔ کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

ہفتے کو بھی کراچی میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی و شمالی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version