Site icon Qaumi Akhbar

کراچی کے مضافات اور چند مقامات پر آج دوپہریا شام میں بارش کا امکان

کراچی کے مضافات اور  چند مقامات پر آج  دوپہریاشام میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی تک رہے گا

نجی موسمیاتی ادارے کے مطابق آج سے جمعہ کی رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں، اس کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز، دادو،  حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کے معمولی امکانات ہیں۔

موسمیاتی ادارے کا کہنا ہےکہ کراچی کے مضافات سمیت شہرکےچند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے، کہیں ہلکی اورکہیں معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version