Site icon Qaumi Akhbar

حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کے لیے تکرار ہو گئی۔

حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے اس موقع پر فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی، جس کا حارث رؤف بار بار کہہ رہے تھے۔

فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے۔

حارث رؤف فین کو مارنے کے لیے دوڑے، اہلیہ اور دیگر فینز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version