Qaumi Akhbar

میری جان کو خطرہ ہے، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی چار رکنی ٹیم نے 4 جون کو سلمان خان اور اُن کے بھائی ارباز خان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اُن کے گھر کا دورہ کیا، دونوں بھائیوں سے تقریباََ 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کے مطابق سلمان خان کا بیان تین گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جبکہ ان کے بھائی ارباز خان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، مجموعی طور پر دونوں بھائیوں سے 150 سے زائد سوالات پوچھے گئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version