Qaumi Akhbar

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

آج کاروباری روز  کے اختتام پر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 278 روپے 37 پیسے ہے۔

ڈالر کا بھاو انٹربینک تبادلہ میں اس سے قبل 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاو 17 پیسے بڑھا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 9 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 15 پیسے ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version