Site icon Qaumi Akhbar

اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

راولپنڈی کے علاقے روات کی پولیس نے جاوید شیخ اور دیگر کے خلاف پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایس ایچ او روات کے مطابق عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا تھا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے ہیں۔ دوران تفتیش جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے ۔ روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی اس لیے مقدمہ خارج کیا ہے۔ پراپرٹی پراجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version