روس نے یوکرینی شہر خرسون پر قبضہ کر لیا

روس نے یوکرین کے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق خرسون کے مقامی حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔

شہر خرسون بحیرۂ اسود کے کنارے پر واقع ہے جس کا شمار یوکرین کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔

گزشتہ روز روس کی وزارتِ دفاع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی شہر خيرسون پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس موقع پر خیر سون کے گورنر کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ خیرسون کو مکمل طور پر روسی فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے مشرقی شہر خار کیف کے علاقائی ڈپٹی گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فورسز نے ایک اور بڑے شہر خار کیف میں سٹی کونسل کی عمارت پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔

خار کیف میں 2 روز کے دوران شدید شیلنگ ہوتی رہی ہے، جہاں روسی حملوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “روس نے یوکرینی شہر خرسون پر قبضہ کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*